ابو ظہبی۔1جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں جنوری 2026 کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاگیا۔ اردو نیوز کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے گزشتہ روز نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو دسمبر میں 2.70 درہم …
متحدہ عرب امارات میں جنوری کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
ابو ظہبی۔1جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں جنوری 2026 کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاگیا۔ اردو نیوز کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے گزشتہ روز نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو دسمبر میں 2.70 درہم فی لیٹر تھی۔ سپیشل 95 قیمت میں کمی کے بعد 2.42 درہم فی لیٹر فروخت ہو گا جو گزشتہ ماہ 2.58 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔ ای پلس 91 کی قیمت 2.34 درہم فی لیٹر ہو گی۔ دسمبر میں اس کی قیمت 2.51 دہم فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2.55 درہم فی لیٹر ہوگی جو گزشتہ ماہ 2.85 درہم فی لیٹر میں دستیاب تھا۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔








