حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر ایف آئی اے کی کاری ضرب، کروڑوں روپے برآمد

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف جاری کریک ڈائون میں ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر کرنسی کی منتقلی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کارروائی کے …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف جاری کریک ڈائون میں ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر کرنسی کی منتقلی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کارروائی کے دوران ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آبادنے پشاور صدر اور بٹگرام سے دو ملزمان اجمیر شاہ اور شیر نواز کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ملزمان برآمد ہونے والی بھاری رقم کے حوالے سے کوئی بھی قانونی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں