اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مستحق خواتین کو ملنے والی سرکاری امداد میں خورد برد کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقوم میں کٹوتی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غریب طبقے کے لیے مختص فنڈز میں چوری کرنے والوں کو کڑی …
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتیاں کرنے والا مافیا بے نقاب، ایف آئی اے نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مستحق خواتین کو ملنے والی سرکاری امداد میں خورد برد کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقوم میں کٹوتی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غریب طبقے کے لیے مختص فنڈز میں چوری کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے لودھراں اور کہڑور پکا میں کارروائی کرتے ہوئے مدثر اقبال، محمد آکاشہ، مظہر حسین اور شہریار احمد کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ مستحق خواتین کی رقوم سے غیر قانونی کمیشن کاٹ رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بینکنگ ڈیوائسز اور متعدد شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔








