نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار اور انہیں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک جامع طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی جس کے تحت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں آذربائیجان کی جانب سے سرمایہ کاری کو ممکن بنایا جا سکے گا۔