وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران سے ملاقات و گفتگو

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ کے دورے پر آئے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران سے ملاقات و گفتگو کی۔وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ نے پاکستان …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ کے دورے پر آئے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران سے ملاقات و گفتگو کی۔وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ نے پاکستان کی اہم قومی ترجیحات پر زور دیا اور نوجوان افسران کو تلقین کی کہ وہ لگن اور دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کریں اور پیشہ ورانہ معیار کی اعلیٰ ترین اقدار کو برقرار رکھیں۔