نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی میں شدید دھند متوقع ہے، جبکہ بالائی سندھ کے علاقوں …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی میں شدید دھند متوقع ہے، جبکہ بالائی سندھ کے علاقوں بالخصوص سکھر کے اطراف اور اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات ہیں۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے شہری دورانِ ڈرائیونگ محتاط رہیں اور شدید دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، جبکہ عوام مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تمام ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہی اور متعلقہ اداروں کو ضروری معلومات کی فراہمی کا عمل جاری ہے، جبکہ ممکنہ خطرات، موسمی صورتحال اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے رہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔