شانگلہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا ہفتہ کوشانگلہ یونیورسٹی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بعد …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شانگلہ یونیورسٹی آمد پر پُرتپاک استقبال، تعلیمی سرگرمیوں،جاری ترقیاتی منصوبوں،چیلنجز اور اہداف پر بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
شانگلہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا ہفتہ کوشانگلہ یونیورسٹی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو شانگلہ یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، جاری ترقیاتی منصوبوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اہداف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
بریفنگ کے دوران یونیورسٹی میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، تحقیقی منصوبوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے ادارے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور یادگاری شجرکاری میں حصہ لیا۔








