آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو (مرحوم )کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر جاکر منظور وٹو مرحوم کے بیٹے خرم جہانگیر …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر جاکر منظور وٹو مرحوم کے بیٹے خرم جہانگیر وٹو،معظم جہانگیر وٹو سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔