اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نظریات سے انحراف نے پاکستان کو مسائل سے دوچار کیا ہے،دوقومی نظریے کے مقاصد ہی ہمارے استحکام کا ذریعہ بن سکتے ہیں،فکر اقبال کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نئی نسل تک پہنچایا جائے۔نوجوان نسل کا تحریک پاکستان اور ہمارے قائدین کے فکر و عمل سے …
دوقومی نظریے کے مقاصد ہی ہمارے استحکام کا ذریعہ بن سکتے ہیں ، سردارعتیق احمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نظریات سے انحراف نے پاکستان کو مسائل سے دوچار کیا ہے،دوقومی نظریے کے مقاصد ہی ہمارے استحکام کا ذریعہ بن سکتے ہیں،فکر اقبال کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نئی نسل تک پہنچایا جائے۔نوجوان نسل کا تحریک پاکستان اور ہمارے قائدین کے فکر و عمل سے آگاہ رہنا بے حد ضروری ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ )ن (بلوچستان کے مرکزی رہنما وفوکل پرسن یوتھ پروگرام برائے بلوچستان وسیکرٹری جنرل پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ چوہدری نعیم کریم کی جانب سے صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔
پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے بانی سابق چیئرمین، صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے نظریات سے انحراف نے پاکستان کو مسائل سے دوچار کیا ہے۔ دوقومی نظریے کے مقاصد ہی ہمارے استحکام کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ فکر اقبال کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نئی نسل تک پہنچایا جائے۔ جواں سال نسل کا تحریک پاکستان اور ہمارے قائدین کے فکر و عمل سے آگاہ رہنا بے حد ضروری ہے۔ پاکستان کے مستقبل کو اپنی اساس سے جوڑ کر ہی کامیابی کا سفر جاری رکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ ملک بھر میں نظریاتی اور فکری لام بندی کا چیلنج قبول کرے۔ کسی قوم کے نظریات اور تخلیق کے مقاصد عمارت میں بنیادی پتھر کا کام کرتے ہیں جس کے بغیر عمارت کا زیادہ دیر تک اصل حالت میں قائم رکھنا وقت کے ساتھ ساتھ بہت مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور مسلم لیگ اگر انگریز اور ہندو دو طاقتور قوتوں کے درمیان سے پاکستان کو وجود میں لا سکتے ہیں تو آج ہم سب ملکر اسے مستحکم اور محفوظ کیوں نہیں بنا سکتے۔
سردار عتیق نے کہا کہ بنیان مرصوص کے معرکے نے جنوبی ایشیا میں دفاعی طاقت کا توازن طویل عرصے تک تبدیل کردیا ہے،اس بدلے ہوئے دفاعی توازن سے استفادہ کرنے کے لئے ہمیں وسیع البنیاد منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے معرکہ حق کے بعد ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے، بہتر منصوبہ بندی کرنے اور تابناک مستقبل کے لیے بہترین موقع دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے سابق چیئرمین و سابق سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار اسلم زار ایڈووکیٹ،سابق ایم پی اے نذر عباس شاہ، مہر جہانگیر ایڈووکیٹ، محمد اقبال بھٹی، رانا محمد رضوان ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔








