لاہور۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں اتوار کو چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گیا۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ دورے کا مقصد فرنیچر کی صنعت میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔وفد پاکستان فرنیچر شعبے میں مشترکہ منصوبوں، جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور معلومات کے تبادلے کے لیے …
پاکستان فرنیچر کونسل وفد پانچ روزہ دورے پرچین روانہ ہوگیا

مزید خبریں
لاہور۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں اتوار کو چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گیا۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ دورے کا مقصد فرنیچر کی صنعت میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔وفد پاکستان فرنیچر شعبے میں مشترکہ منصوبوں، جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور معلومات کے تبادلے کے لیے معروف چینی مینوفیکچررز، برآمد کنندگان اور ٹیکنالوجی سپلائرز کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران ڈیزائنوں کی جدت، ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی جس سے پاکستان کی فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودکار پیداواری نظام میں چین کی اعلی مہارت ان مقامی فرموں کے لیے بڑے مواقع فراہم کرتی ہے جو اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کی خواہاں ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وفد بزنس ٹو بزنس نیٹ ورکنگ سیشنز میں شرکت اور جدید ترین مشینری، سپلائی چین میکانزم وایکسپورٹ ماڈلز کا مطالعہ کرنے کے لیے صنعتی پارکوں کا دورہ بھی کرے گا۔








