نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے لوگو کی نقاب کشائی کی

بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اوروزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرمشترکہ طور پر یادگارلوگو کی نقاب کشائی کی۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق لوگو کے اجرا سے اس تاریخی سنگ میل کو شایان شان اور یادگار انداز میں منانے کیلئے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز …

بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اوروزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرمشترکہ طور پر یادگارلوگو کی نقاب کشائی کی۔

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق لوگو کے اجرا سے اس تاریخی سنگ میل کو شایان شان اور یادگار انداز میں منانے کیلئے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ،جن کا مقصد پاک چین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کرنا اور مستقبل میں شراکت داری کے نئے افق متعین کرنا ہے۔

 

مزید خبریں