شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو عوامی شعور، جمہوری سیاست اور آئینی بالادستی کا راستہ دکھایا وزیر اعلیٰ

کوئٹہ۔ 04 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو عوامی شعور، جمہوری سیاست اور آئین کی بالادستی کا راستہ دکھایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، عظیم عوامی رہنما اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید بھٹو …

کوئٹہ۔ 04 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو عوامی شعور، جمہوری سیاست اور آئین کی بالادستی کا راستہ دکھایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، عظیم عوامی رہنما اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید بھٹو نے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو زبان دی، عوام کو اقتدار کا اصل سرچشمہ قرار دیا اور پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا، جو آج بھی وفاقِ پاکستان کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو تاریخِ پاکستان کا وہ درخشاں باب ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ بلوچستان میں عوامی فلاح، جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔

 

مزید خبریں