بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کوبیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین چن شیاؤڈونگ سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سماجی و معاشی ترقی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کی ترقی میں(سی آئی ڈی سی اے) کے کردار …
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات، سماجی و معاشی ترقی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کوبیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین چن شیاؤڈونگ سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سماجی و معاشی ترقی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کی ترقی میں(سی آئی ڈی سی اے) کے کردار اور خدمات کو سراہا گیا، اور تعلیم، خلا ئی تسخیر، عوامی فلاح و بہبود، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جن میں پاکستان۔چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر فلیگ شپ اقدامات بھی شامل ہیں۔








