آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، دریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت دریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی انتظامات، ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران و اہلکاروں کی مجموعی کارکردگی، بوٹس، گاڑیوں، اسلحہ اور ایمونیشن کی دستیابی و فعالیت کا جائزہ …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت دریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی انتظامات، ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران و اہلکاروں کی مجموعی کارکردگی، بوٹس، گاڑیوں، اسلحہ اور ایمونیشن کی دستیابی و فعالیت کا جائزہ لیا، انہوں نے چیک پوسٹوں کے انفراسٹرکچر، بانڈری والز، مورچوں، تھرمل امیجنگ اور بلٹ پروف کیمروں کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں دریائی چیک پوسٹوں کے ذریعے جرائم کی روک تھام، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کی گرفتاری، سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور موثر پٹرولنگ کے امور زیر غور آئے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی ڈیویلپمنٹ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب، سی پی او راولپنڈی، آر پی او ڈی جی خان، آر پی او بہاولپور اور متعلقہ ڈی پی اوز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

مزید خبریں