وکیل کی لائسنس معطلی کے خلاف درخواست پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کو نوٹس جاری

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔جسٹس ملک اویس خالد نے پیر کو درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے لائسنس بحال کرنے اور حکمِ امتناعی کی فوری استدعا …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔جسٹس ملک اویس خالد نے پیر کو درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے لائسنس بحال کرنے اور حکمِ امتناعی کی فوری استدعا مسترد کر دی، تاہم حکمِ امتناعی کی درخواست پر بھی وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیا۔ دورانِ سماعت پنجاب بار کونسل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لائسنس معطل کرنے کا اختیار ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس نہیں بلکہ یہ اختیار صرف پنجاب بار کونسل کے ٹربیونل کو حاصل ہے۔ عدالت نے درخواست میں کراچی بار ایسوسی ایشن کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب بار کونسل نے حقائق کے برعکس ان کا وکالت کا لائسنس معطل کیا ہے، عدالت لائسنس معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور لائسنس بحال کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں