جے یو آئی پنجاب شعبہ اطلاعات کا اجلاس، ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):جے یو آئی پنجاب کے ضلعی ناظمین اطلاعات کا آن لائن اجلاس پیر کو یہاں صوبائی ناظم اطلاعات حافظ غضنفر عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 12 جنوری کو لاہور میں منعقدہ ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کو میڈیا کے میدان میں مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں طے کیا گیا …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):جے یو آئی پنجاب کے ضلعی ناظمین اطلاعات کا آن لائن اجلاس پیر کو یہاں صوبائی ناظم اطلاعات حافظ غضنفر عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 12 جنوری کو لاہور میں منعقدہ ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کو میڈیا کے میدان میں مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں طے کیا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کنونشن میں جماعتی فیصلہ کے مطابق صوبہ بھر کے ناظمین اطلاعات بھرپور شرکت کریں گے اور اس کنونشن کے لئے بھرپور تشہیری مہم کا آغاز کریں گے۔

اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی دینی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی سیاسی صورتحال میں ان کے موقف کو ہی ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی ضمانت قرار دیا گیا۔ اجلاس میں میڈیا اور ابلاغ کی اہمیت اور اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں زبیر سلیم، محمد یوسف حنفی، حافظ خرم شہزاد، محمد احمد، قاری سیف اللہ، ضیا اللہ عثمانی، ظہیر عباس گوندل ودیگر نے شرکت کی۔

مزید خبریں