اسلام آباد ،کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اٹھارہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اٹھارہ کروڑ بتیس لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے۔ یہ کارروائیاں کوئٹہ اور منگوچر، ضلع قلات میں انٹیلیجنس بیورو اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے انجام دی گئیں۔ضبط کیے گئے سامان میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، کپڑا اور کمپیوٹر سرورز شامل ہیں۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اٹھارہ کروڑ بتیس لاکھ تیس ہزار روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے۔ یہ کارروائیاں کوئٹہ اور منگوچر، ضلع قلات میں انٹیلیجنس بیورو اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے انجام دی گئیں۔ضبط کیے گئے سامان میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، کپڑا اور کمپیوٹر سرورز شامل ہیں۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت اٹھارہ کروڑ بتیس لاکھ تیس ہزار روپے لگائی گئی ہے۔

یہ کارروائیاں مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جو اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت تعاون نے ان کارروائیوں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ایف بی آر سمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور بدعنوانی کے خلاف سخت انفورسمنٹ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے تاکہ قانون کی مکمل پاسداری اور قومی اقتصادی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں