بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چائنا من میٹلز کارپوریشن (MCC) کے وفد نے ملاقات کی ، وفد کی قیادت نائب صدر شو جی چِنگ کر رہے تھے۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں ایم سی سی کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر مفید تبادلۂ خیال کیا گیا۔نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چائنا من میٹلز کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چائنا من میٹلز کارپوریشن (MCC) کے وفد نے ملاقات کی ، وفد کی قیادت نائب صدر شو جی چِنگ کر رہے تھے۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں ایم سی سی کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر مفید تبادلۂ خیال کیا گیا۔نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ویلیو ایڈڈ صنعتی ترقی کے لیے ایم سی سی کے کردار کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔








