لاہور۔5جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر علما کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز رابطتہ المدارس کے ہیڈ آفس منصورہ کا دورہ کیا،اوررابطتہ المدارس کی قیادت سے تفصیلی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف احسان …
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا رابطتہ المدارس کے ہیڈ آفس کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔5جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر علما کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز رابطتہ المدارس کے ہیڈ آفس منصورہ کا دورہ کیا،اوررابطتہ المدارس کی قیادت سے تفصیلی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ رابطتہ المدارس کی جانب سے صدر مولانا عبدالمالک اور ترجمان رابطتہ المدارس مولانا ڈاکٹر احمد عبداللہ و دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت پنجاب اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے۔ پنجاب کو پر امن بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلی پنجاب امن و امان کی صورتحال کا خود جائزہ لیتی ہیں۔ آج پوری دنیا میں پاکستان کو ایک مضبوط ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ علما کرام بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علما کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور باہمی رواداری کا درس دیتے ہیں۔ لوگوں کو دین کی روح سے آگاہ کرنا علما کرام کی عظیم خدمت ہے۔








