ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہے، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہے، حکومت نوجوانوں کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنا ئیں، معرکہ حق میں ہمارے نوجوانوں نے …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہے، حکومت نوجوانوں کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنا ئیں، معرکہ حق میں ہمارے نوجوانوں نے سائبر سکیورٹی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں او آئی سی کامسٹیک کے زیرِ اہتمام 19ویں بْراق سپیس کیمپ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بْراق سپیس کیمپ 29 دسمبر 2025ء کو کامسٹیک سیکرٹریٹ میں شروع ہوا تھا، 40 شارٹ لسٹ طلبہ نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی ہے، آپ جیسے بچے ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ انہوں نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہے، ہماری 15 کروڑ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو درست سمت گامزن کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، انہیں مختلف شعبوں میں ٹریننگ دی جا رہی ہے، آئی ٹی شعبے میں بچوں کو مختلف تربیتی کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنا ئیں، ہم ڈیجیٹل پاکستان کی طرف گامزن ہیں، اس سے لوگوں کے لئے ڈیٹا میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس بحالی کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ہمارے پاس سب سے کم لو سپیکٹرم موجود ہے، کچھ مہینوں میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کو لانچ کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے بغیر زندگی کی ترقی ناممکن ہے، اس نے کام میں آسانی پیدا کردی ہے، انٹرنیٹ سروس کے ساتھ انسان ایک ساتھ کئی کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ معرکہ حق میں ہمارے نوجوانوں نے سائبر سکیورٹی میں اہم کردار ادا کیا، نوجوانوں پر خرچ کرنا اصل سرمایہ کاری ہے، اس سال فری لاسننگ کے شعبے میں 91 فیصد اضافہ ہو ا، نوجوان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید خبریں