اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ریجنل ٹیکس آفس -II کراچی نے ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اشتراک سے کی گئی انفورسمنٹ کی ایک کارروائی میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ( ٹی ٹی ایس) سٹیمپس والی چینی کی ترسیل کرنے والے تین ٹرکوں کو ضبط کر لیا۔یہ کارروائی قومی شاہراہ پر واقع سسی ٹول پلازہ پر کی گئی جہاں تین ٹرکوں میں بظاہر چمبر شوگر ملز کے …
ریجنل ٹیکس آفس -II کراچی نے جعلی ٹریک اینڈ ٹریس سٹیمپس والے چینی کے تین ٹرک ضبط کرلئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ریجنل ٹیکس آفس -II کراچی نے ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اشتراک سے کی گئی انفورسمنٹ کی ایک کارروائی میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ( ٹی ٹی ایس) سٹیمپس والی چینی کی ترسیل کرنے والے تین ٹرکوں کو ضبط کر لیا۔یہ کارروائی قومی شاہراہ پر واقع سسی ٹول پلازہ پر کی گئی جہاں تین ٹرکوں میں بظاہر چمبر شوگر ملز کے مجموعی طور پر 1,800 چینی کی بوریاں موجود پائی گئیں۔ ضبط کیے جانے والے ٹرکوں کے رجسٹریشن نمبرز TKA-042، SDA-899 اور AE-1488 ہیں،یہ کاروائی ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، ٹیکس چوری کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ جعلی ٹی ٹی ایس سٹیمپس کی نشاندہی پر گاڑیوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر مزید تفتیش اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے آر ٹی او-II، کے نیپا پریمسسز میں منتقل کر دیا گیا۔مزید کارروائی متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔








