کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت تسلیم شدہ بین الاقوامی وعدہ ہے جو آج تک پورا نہیں ہوا، وزیر پی ایچ ای بلوچستان سردار عبدالرحمٰن خان کھیتران

کوئٹہ۔ 05 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان سردار عبدالرحمٰن خان کھیتران نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ تسلیم شدہ بین الاقوامی وعدہ ہے جسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں کے ذریعے قانونی حیثیت دی ہے۔ ایک بیان میں سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ وعدہ آج تک پورا نہیں کیا جا سکا …

کوئٹہ۔ 05 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان سردار عبدالرحمٰن خان کھیتران نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ تسلیم شدہ بین الاقوامی وعدہ ہے جسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں کے ذریعے قانونی حیثیت دی ہے۔ ایک بیان میں سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ وعدہ آج تک پورا نہیں کیا جا سکا اور کشمیری عوام آج بھی جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر عالمی فورم پر ان کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔سردار کھیتران نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حقِ خودارادیت دیا جائے۔

مزید خبریں