پنجاب کے چار ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے چار ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔ سیشن ججز کو 7 جنوری تک نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرک اینڈ سیشن جج محمد اعظم رانا پنجاب لیبر کورٹ سے راجن پور، تقرری کے منتظر سیشن جج راجہ …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے چار ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔ سیشن ججز کو 7 جنوری تک نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرک اینڈ سیشن جج محمد اعظم رانا پنجاب لیبر کورٹ سے راجن پور، تقرری کے منتظر سیشن جج راجہ قمر الزمان انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت اٹک تعینات کردیا گیا ۔سیشن جج علی نواز کو ملتان سے لاہور او ایس ڈی سیشن کورٹ تعینات کردیا گیا جبکہ سیشن جج محمد ارشد انجم کو ملتان میں اوسی ڈی تعینات کردیا گیا۔

مزید خبریں