نو مئی واقعات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر اپیلوں پر سماعت کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں9 مئی جلائو گھیرائو کے واقعات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزائوں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو 9جنوری سے 28 فروری …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں9 مئی جلائو گھیرائو کے واقعات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزائوں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو 9جنوری سے 28 فروری تک انسداد دہشت گردی کے مقدمات سنے گا۔ عدالت عالیہ کے روبرو تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں محمودالرشید، اعجاز چوہدری،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی ۔

مزید خبریں