سپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے چیف وہپ کی ملاقات، اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویز پیش کیں۔ عامر ڈوگر نے سپیکر سردار ایاز صادق …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے متعلق کیسز عدالت سے واپس لینے کی دستاویز پیش کیں۔

عامر ڈوگر نے سپیکر سردار ایاز صادق سے ایک بار پھر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ کیا ۔سپیکر نے کہا کہ ہر کام قاعدے اور قانون و آئین کے مطابق ہوگا ۔قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کروں گا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق از سر نو طریقہ کار شروع کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق قومی اسمبلی کے قواعد واضح ہیں ۔

مزید خبریں