مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ، سردار مسعود خان

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، کشمیر تحریک سے وابستہ افراد میں کسی قسم کی کمزوری یا انتشار نہیں ہونا چاہیے، آزاد کشمیر کی آزادی شہدا کے خون سے لکھی گئی تاریخ ہے۔ یوم حق خود ارادیت کے موقع پراپنےخطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، کشمیر تحریک سے وابستہ افراد میں کسی قسم کی کمزوری یا انتشار نہیں ہونا چاہیے، آزاد کشمیر کی آزادی شہدا کے خون سے لکھی گئی تاریخ ہے۔ یوم حق خود ارادیت کے موقع پراپنےخطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ سالہ دور حکومت میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر گونجتا رہا،

عالمی میڈیا پہلے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظالم پر سوال کرتا تھا ، بھارت آزاد کشمیر کے اندرونی مسائل کو ابھار کر خوشی محسوس کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ لاکھ سے زیادہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اگر 1947ء میں سازش نہ ہوتی تو آج پورا کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا، 19 جولائی 1947ء کی قرارداد کے تحت ریاست جموں و کشمیر نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی گواہ ہیں، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتا رہا ہے،

بین الاقوامی قوانین مظلوموں کے لیے نہیں بلکہ طاقتوروں کے حق میں استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت رائے شماری سے بچنے کے لیے قرارداد 1948ء کی غلط تشریح کر رہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کیا، بھارت نے انحراف کیا، کشمیر کا مقدمہ قانونی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر آج بھی مضبوط ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے قانونی اور تاریخی پہلوئوں سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، کشمیر کی جدوجہد حق، سچ اور قربانیوں پر مبنی ہے۔

مزید خبریں