پاک افغان تجارت آگے بڑھانے پر ایف پی سی سی آئی کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس

سرگودھا ۔ 05 جنوری (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت کو آگے بڑھانے پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور اُن …

سرگودھا ۔ 05 جنوری (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت کو آگے بڑھانے پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور اُن کی ٹیم کی تاجروں کے مسائل کے حل اور قومی تجارت کے فروغ کے لیے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے پر موثر قیادت اور قابلِ تحسین کارکردگی کو سراہا۔ صدر خواجہ یاسر قیوم نے 6 جنوری 2026ء کو مجوزہ اہم اجلاس کو پاک افغان تجارتی رُوٹس کی بحالی اور دوطرفہ تجارت کے تسلسل کی جانب ایک مثبت اور فیصلہ کُن قدم قرار دیا۔

خواجہ یاسر قیوم کے مطابق 12 رکنی پاک افغان جوائنٹ ٹریڈرز کمیٹی کی تشکیل ملاقات کا نتیجہ سرحدی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دُور کرنے، باہمی اعتماد سازی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی نے کامیابی کے ساتھ ملک بھر کے چیمبرز کو متحد اور تاجر برادری کے تحفظات کو مؤثر طریقے سے حکومت کی اعلیٰ سطحوں تک پہنچایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی کا قیام فیڈریشن کی ٹھوس اقدامات کے ذریعے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے میں سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔

مزید خبریں