بھارتی وفد کی جانب سے نمازِ جنازہ میں شرکت سے روکنے کی خبر بے بنیاد ہے، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے میڈیا کے بعض حصوں میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پارلیمانی صحافیوں سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ اور نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی گفتگو میں بھارتی وفد کی جانب سے انہیں بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت سے …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے میڈیا کے بعض حصوں میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پارلیمانی صحافیوں سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ اور نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی گفتگو میں بھارتی وفد کی جانب سے انہیں بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت سے زبردستی روکنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ۔ترجمان نے واضح کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی جس بس میں تھے اسی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی موجود تھے اور دیگر ممالک کے وفود بھی تھے ،

جنازہ گاہ پہنچنے پر انہوں نے بنگالی عوام کے ساتھ نماز جنازہ ادا کی ۔بھارتی وفد کی جانب سے انہیں روکنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،میڈیا کو اس حوالے سے ذمہ داری اور پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا ۔

مزید خبریں