ملکی معیشت میں بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، عاطف اکرام شیخ

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کے لئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت ٹیکس پالیسی میں ریفامز لے کر آئے، انرجی کی قیمتیں کم کی جائیں اور انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے،گول میز کانفرنس حکومت اور بزنس کمیونٹی کے …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کے لئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت ٹیکس پالیسی میں ریفامز لے کر آئے، انرجی کی قیمتیں کم کی جائیں اور انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے،گول میز کانفرنس حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان موثر رابطے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اہم اقدام ہے، جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس لاہور میں برآمدات میں اضافے کے لیے لائحہ عمل کی نشاندہی پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ملک کی بزنس کمیونٹی، صنعتکاروں اور تاجر رہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن سیف انجم ،وفاقی سیکرٹری برائے کامرس جواد پال بھی شریک تھے جبکہ وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ عامر محی الدین آن لائن موجود تھے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز نے کہاکہ انرجی کی زیادہ قیمتیں،ٹیکسیشن اور انٹرسٹ ریٹ کو کم کرنا ہو گا۔

ذکی اعجاز نے برآمدات میں اضافے، پیداواری لاگت میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں استحکام، ٹیکس نظام میں اصلاحات، تجارتی سہولت کاری اور نئی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔کانفرنس کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں پائیدار اضافے کے لیے حکومتی پالیسیوں میں تسلسل، صنعت دوست اقدامات اور نجی شعبے کے ساتھ قریبی مشاورت ناگزیر ہے۔ وفاقی سیکرٹریز نے بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان سفارشات کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ فورمز پر زیر غور لایا جائے گا۔

مزید خبریں