پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 87 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 495 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان ، ہنڈرڈ انڈیکس 87 سے زائد پوائنٹ اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 495 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جب ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 373 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان ، ہنڈرڈ انڈیکس 87 سے زائد پوائنٹ اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 495 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جب ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 373 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، مثبت معاشی اشاریوں اور بہتر کاروباری ماحول کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، تاہم دن کے دوران اتار چڑھاؤ کا امکان بھی موجود ہے۔

مزید خبریں