لاہور۔7جنوری (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 21,668 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں نے30.7 ارب روپے کے ادا شدہ سرمایہ میں حصہ ڈالا،جو گزشتہ سال اسی مدت میں رجسٹر ہونے والی 16,839 کمپنیوں کے مقابلے میں29 فیصد زائد ہے اور اب کل رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد279,724 ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
ایس ای سی پی نے رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 21 ہزار سے زائد کمپنیوں کا اندراج کیا، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔7جنوری (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 21,668 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں نے30.7 ارب روپے کے ادا شدہ سرمایہ میں حصہ ڈالا،جو گزشتہ سال اسی مدت میں رجسٹر ہونے والی 16,839 کمپنیوں کے مقابلے میں29 فیصد زائد ہے اور اب کل رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد279,724 ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں مسلسل ترقی دیکھی گئی۔ سب سے زیادہ نئی کمپنیاں آئی ٹی اور ای-کامرس میں رجسٹر ہوئیں،جن کی تعداد4,277 ہے،جس کے بعد ٹریڈنگ کی2,997، سروسز کی2,686 اور رئیل سٹیٹ کی2,031 کمپنیاں شامل ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی اور سروسز کے شعبوں میں خدمات بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی مضبوط رہی اور اس عرصے کے دوران 524 نئی رجسٹرڈ کمپنیوں نے1.26 ارب روپے کے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی،جس میں731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے آگے رہا اور کل سرمایہ کاری کا71 فیصد حصہ ڈالا۔ترجمان نے بتایا کہ امریکہ نے2 فیصد جبکہ برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ناروے، ویتنام، نائجیریا، اور بنگلہ دیش نے بالترتیب ایک فیصد حصہ ڈالا۔باقی 11 فیصد سرمایہ کاری دیگر ممالک سے آئی۔








