اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے رواں ہفتے کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کرکے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا اور خطے کی صورتحال کے خوش اسلوبی سے حل کےلئے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جمعرات …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے رواں ہفتے کے دوران سعودی وزیر خارجہ سے دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے رواں ہفتے کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کرکے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا اور خطے کی صورتحال کے خوش اسلوبی سے حل کےلئے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں تمام متعلقہ فریقین کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کریں اور علاقائی امن و استحکام کےلئے مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔
ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ بھی گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں مثبت پیش رفت اور بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر کو سراہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ٹھوس نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان کے ساتھ گفتگو میں نائب وزیراعظم نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی اور تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔








