کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائی، 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی سمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع ایک شوروم سے کئی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں، ضبط کی گئی گاڑیوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 15 کروڑ 80 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا ریوو (بلٹ …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع ایک شوروم سے کئی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں، ضبط کی گئی گاڑیوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 15 کروڑ 80 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا ریوو (بلٹ پروف) ماڈل 2020، ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈلز 2023، 2016 اور 2007 اور ہونڈا سوک ہائبرڈ ماڈل 2007 شامل ہیں۔

یہ کارروائی مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جو کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کڑی نگرانی اور چوکس رہنے کی آئینہ دار ہے۔یہ کارروائی سمگلنگ کے سدباب، سرکاری محصولات اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے مسلسل سرگرم رہنے کی عکاس ہے۔ اس کامیاب کارروائی میں بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت معاونت اور موثر رابطہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔

ایف بی آر قومی معیشت کا تحفظ یقینی بنا نے کے لئے سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں