پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رحجان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 975.70 پوائنٹس کی کمی کے بعد 185543.01 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر 562 کمپنیوں کے 1433.98 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 91.33 ارب روپے تھی،209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،245 کی قیمتوں میں کمی اور 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رحجان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 975.70 پوائنٹس کی کمی کے بعد 185543.01 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر 562 کمپنیوں کے 1433.98 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 91.33 ارب روپے تھی،209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،245 کی قیمتوں میں کمی اور 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 21.82 ارب روپے کے سودے ہوئے، گزشتہ روز آغا سٹیل لمیٹڈ کے 131879869 حصص،پاک الیکٹران 76297603 حصص اور حیسکول کے 59909175 حصص کا لین دین ہوا۔ کوائس فوڈ انڈسٹری،آئل بوائے انرجی اور شادمان کاٹن ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔