اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا اور کشمیر کے تاجروں کے درمیان روابط کے فروغ پر متفقہ کردار ادا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں کشمیر میں یوتھ انگیجمنٹ کے حوالہ سے بھرپور …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا اور کشمیر کے تاجروں کے درمیان روابط کے فروغ پر متفقہ کردار ادا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں کشمیر میں یوتھ انگیجمنٹ کے حوالہ سے بھرپور کردار کی ادائیگی کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے مختصر عرصہ میں بطور وزیر اعظم فعال کردار کو سراہا اور انہیں خیبر پختونخوا دورہ کی دعوت دی تاکہ صوبہ کی پارٹی قیادت اور تاجر کمیونٹی کو کشمیری قیادت سے مزید قریب کیا جائے۔








