حالیہ معاشی استحکام اور میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری داخلی و خارجی سکیورٹی ماحول کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کی مرہونِ منت ہے، عاطف اکرام شیخ

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حالیہ معاشی استحکام اور میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری داخلی و خارجی سکیورٹی ماحول کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کی مرہونِ منت ہے، جو کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سٹریٹجک وژن اور قیادت کے باعث ممکن ہوا ہے۔صدر ایف پی …

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حالیہ معاشی استحکام اور میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری داخلی و خارجی سکیورٹی ماحول کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کی مرہونِ منت ہے، جو کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سٹریٹجک وژن اور قیادت کے باعث ممکن ہوا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے ایک جامع سی ڈی ایف کمانڈ اسٹرکچر کے قیام کو قومی دفاع کے استحکام کی جانب ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی مربوط حکمتِ عملی نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری کی جانب سے مکمل اور غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان کے تاجر اور صنعتکار مادرِ وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کے ساتھ مالی اور جسمانی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جو امن اور استحکام میسر ہے وہ ہمارے بہادر سپاہیوں کے مقدس خون کا نتیجہ ہے، جس کا قرض قوم کبھی ادا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بالخصوص شہدا کے اہلِ خانہ کی استقامت اور حالیہ کارروائیوں میں افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو سراہا، جن میں آپریشن بنیان مرصوص سر فہرست ہے،جس کے ذریعے بیرونی جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے معیشت کے استحکام میں مسلح افواج کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) جیسے اقدامات کے ذریعے معاشی بحالی میں مدد ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی خوشحالی کا قومی سلامتی کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی میں عسکری قیادت کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

اپنے بیان کے اختتام پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریاست دشمن عناصر اور بیرونی جارحین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی کاروباری برادری اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔