پہلی نیشنل جونیئر چیس چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پہلی نیشنل جونیئر چیس چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر نے کیا۔ چیمپئن شپ میں انڈر-20 بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 9 جنوری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پہلی نیشنل جونیئر چیس چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر نے کیا۔

چیمپئن شپ میں انڈر-20 بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ 9 جنوری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔