انگلش پریمیئر لیگ،برینٹ فورڈ کی دسویں فتح ،ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل اور لیورپول کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے ڈرا

لندن۔9جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت سندرلینڈ کو 0-3 گول ہرا دیا،یہ برینٹ فورڈ کی ای پی ایل میں دسویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ …

لندن۔9جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت سندرلینڈ کو 0-3 گول ہرا دیا،یہ برینٹ فورڈ کی ای پی ایل میں دسویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، برینٹ فورڈ، انگلینڈمیں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برینٹ فورڈ اور سندرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سندرلینڈ کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔برینٹ فورڈ کی جانب سےایگور تھیاگو نے 2 جبکہ یہور یارمولیوک نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ میں سندرلینڈ کی جانب سے کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔

یہ برینٹ فورڈ کی ای پی ایل میں دسویں فتح ہے اور وہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ادھر ایمرٹس سٹیڈیم،لندن میں ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل اور لیورپول کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا ۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 49 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم بھی 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔