جنیوا۔9جنوری (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنطیم (فیفا)نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ورلڈ کپ 2026کی کوریج کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔ فیفا کے مطابق اس شراکت داری کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور انضمام کی نئی سطح قائم ہوگی، جس سے ٹک ٹاک فٹ بال ورلڈ کپ …
فٹ بال ورلڈ کپ 2026کی کوریج کو مزید وسعت دینے کے لئے فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ

مزید خبریں
جنیوا۔9جنوری (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنطیم (فیفا)نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ورلڈ کپ 2026کی کوریج کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔ فیفا کے مطابق اس شراکت داری کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور انضمام کی نئی سطح قائم ہوگی، جس سے ٹک ٹاک فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے لیے زیادہ جامع اور منفرد مواد پیش کر سکے گا۔ اس معاہدے کے بعد ٹک ٹاک کو میگا ایونٹ کے دوران مداحوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔
فیفا نے بتایا کہ دونوں ادارے اس سے قبل 2023 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں بھی مل کر کام کر چکے ہیں، جس دوران ٹک ٹاک پر ورلڈ کپ سے متعلق مواد کو اربوں بار دیکھا گیا تھا۔نئے معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کو فٹ بال ورلڈ کپ میچز کے منتخب حصے براہِ راست دکھانے، خصوصی کلپس شائع کرنے اور فیفا کی جانب سے تیار کردہ خصوصی مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ فیفا پہلی بار ایک کریئیٹر پروگرام بھی متعارف کرائے گا، جس کے ذریعے دنیا بھر کے منتخب ٹک ٹاک کریئیٹرز کو پردے کے پیچھے کی سرگرمیوں تک رسائی دی جائے گی، جن میں پریس کانفرنسز اور ٹیموں کے تربیتی سیشنز شامل ہوں گے۔فیفا حکام کے مطابق یہ شراکت داری نہ صرف ورلڈ کپ کی ڈیجیٹل موجودگی کو مضبوط بنائے گی بلکہ نوجوان شائقین کو فٹبال کے عالمی میلے سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔








