برسبین۔9جنوری (اے پی پی):پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ ٹینس جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر نے مینز ڈبلز …
فرانسسکو کیبرال اور لوکاس میڈلر برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
برسبین۔9جنوری (اے پی پی):پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ ٹینس جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈمیچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی مینوئل گائنارڈ اور ان کے برطانوی جوڑی دار لیوک جانسن پر مشتمل ففتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پرتگال کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو کیبرال اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ ٹینس جوڑی انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی ٹینس کھلاڑی مینوئل گائنارڈ اور ان کے برطانوی جوڑی دار لیوک جانسن پر مشتمل ففتھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








