خیموں اورترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں نومبر 2025 کے دوران 30.46 فیصد کی کمی ،پی بی ایس

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):خیموں اورترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں نومبر 2025 کے دوران 30.46 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کےمطابق اس دوران برآمدات کا حجم 8.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ نومبر 2024 میں خیموں اور ترپالوں کی برآمدات کی مالیت 12.8ملین ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح نومبر 2024 کےمقابلہ میں نومبر 2025 کے دوران خیموں …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):خیموں اورترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں نومبر 2025 کے دوران 30.46 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کےمطابق اس دوران برآمدات کا حجم 8.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ نومبر 2024 میں خیموں اور ترپالوں کی برآمدات کی مالیت 12.8ملین ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح نومبر 2024 کےمقابلہ میں نومبر 2025 کے دوران خیموں اور ترپالوں کی قومی برآمدات میں 3.9 ملین ڈالر یعنی 30 فیصد سے زیادہ کی کمی رونما ہوئی ۔