سپیکر قومی اسمبلی نے سید خورشید شاہ کی عیادت کی

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جمعہ کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نےسید خورشید احمد شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ سپیکر نےکہا کہ سید خورشید …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جمعہ کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نےسید خورشید احمد شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔

سپیکر نےکہا کہ سید خورشید احمد شاہ قومی اسمبلی کے کہنہ مشق اور متحرک رکن ہیں ۔ انہوں نے سید خورشید احمد شاہ کے جلد صحتیاب ہو کر قومی اسمبلی کی کارروائی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔سید خورشید احمد شاہ نے خیریت دریافت کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی سے تشکر کا اظہار کیا۔