فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں ، مزید 41 منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد۔ 09 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے تحت کارروائیوں کے دوران مزید 41 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس نےبتایا ہے کہ منشیات سے پاک فیصل آباد مہم جاری ہے،جس کے تحت فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں 41 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 12 کلو سے زائد چرس، 7 کلو سے زائد ہیروئن، 25 گرام آئس اور 661 …

فیصل آباد۔ 09 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے تحت کارروائیوں کے دوران مزید 41 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس نےبتایا ہے کہ منشیات سے پاک فیصل آباد مہم جاری ہے،جس کے تحت فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں 41 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 12 کلو سے زائد چرس، 7 کلو سے زائد ہیروئن، 25 گرام آئس اور 661 لیٹر شراب برآمد کرلی جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔