ملتان۔ 09 جنوری (اے پی پی):ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں آغا ینگسٹر اور پائینیر کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق پہلےمیچ میں سپنا کلب 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں آغا ینگسٹر نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ ناصر محمود نے 50 اور صفت علی نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔دوسرے میچ …
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ،آغا ینگسٹر اور پائینیر کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

مزید خبریں
ملتان۔ 09 جنوری (اے پی پی):ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں آغا ینگسٹر اور پائینیر کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق پہلےمیچ میں سپنا کلب 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں آغا ینگسٹر نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ ناصر محمود نے 50 اور صفت علی نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔دوسرے میچ میں رانا کرکٹ کلب 111 رنز بناسکا، جس کے تعاقب میں پائینیر کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی۔ دائود سلیم نے 61 رنز ناٹ آؤٹ سکورکیا۔








