اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف)نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 63.18 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتے کوترجمان اے این ایف کے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران انڈسٹریل ایریا لاہور کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس …
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ایک کروڑ 74 لاکھ روپے کی 63.18 کلو گرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف)نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 63.18 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتے کوترجمان اے این ایف کے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران انڈسٹریل ایریا لاہور کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس اور 325 گرام وزنی 660 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں، گرفتار ملزم نےتعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔
دیگر کارروائیوں کے دوران حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 36 کلو گرام افیون برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار،کسٹم چوک پشاور کے قریب ہیٹر میں چھپائی گئی 1.5 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بیساکھی میں چھپائی 1.5 کلو گرام آئس اور 100 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔یادگار چوک لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے20.16 کلو گرام وزنی 28800 والیم گولیاں جبکہ شپنگ ایریا کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 106.4 کلو گرام وزنی 364800 والیم گولیاں برآمد کرلی گئیں۔کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








