فیصل کریم کنڈی کا ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو گورنر افس سے جاری بیان میں انہوں نے شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی کامیاب اور جامع مشق پر پاک بحریہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں ملکی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو گورنر افس سے جاری بیان میں انہوں نے شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی کامیاب اور جامع مشق پر پاک بحریہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں ملکی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کی عکاس ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے پاک بحریہ کے جدید فضائی دفاعی، سطح سے فضا میں حملہ کرنے والے اور خودکار نظاموں کی مؤثر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان نظاموں نے بحری دفاع کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے خودکار سطحی جہاز (USV) کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز کو ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ آپریشنل تیاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملکی سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے۔

 

مزید خبریں