سردار ایاز صادق کی ایل وائی 80 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم ،پاک نیوی کے انجینئرز اور جوانوں کو مبارکباد

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم ،پاک نیوی کے انجینئرز اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے پاک نیوی کے انجینئرز اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایل وائی 80 …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم ،پاک نیوی کے انجینئرز اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے پاک نیوی کے انجینئرز اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ پاک نیوی کے مضبوط ائیر ڈیفنس سسٹم کا مظہر ہے، ایل وائی 80 میزائل کے کامیاب تجربے سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک نیوی کا کردار قابلِ تحسین ہے،پاکستان کی جری افواج نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے بے مثال خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ پاک نیوی کے انجینئرز اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا عملی ثبوت ہے، ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ قومی سلامتی کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں مہارت پاک نیوی کی پیشہ ورانہ قابلیت کا مظہر ہے، ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاک افواج ہمہ وقت تیار ہیں،پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

 

مزید خبریں