اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے علاقوں شمالی وزیرستان اور کرم میں کامیاب آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کوہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ہفتہ کواپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں غیر معمولی جرات، پیشہ …
وفاقی وزیر حنیف عباسی کاخیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کے دوران 11 خوارجیوں کوہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے علاقوں شمالی وزیرستان اور کرم میں کامیاب آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کوہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ہفتہ کواپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی اس نوعیت کی کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔








