چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اورکامران لاشاری کا اسلام آباد کی پہلی آرگینک کمیونٹی مارکیٹ کا دورہ

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری کے ہمراہ ایف سیون تھری پارک میں ایم سی آئی کے زیر انتظام قائم اسلام آباد کی پہلی آرگینک کمیونٹی مارکیٹ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری کے ہمراہ ایف سیون تھری پارک میں ایم سی آئی کے زیر انتظام قائم اسلام آباد کی پہلی آرگینک کمیونٹی مارکیٹ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو آرگینک کمیونٹی مارکیٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمیونٹی مارکیٹ میں مختلف اشیاء کے سٹالز قائم کئے گئے ہیں اور مارکیٹ میں قدرتی، کیمیائی مادوں سے پاک، تازہ اور صحت بخش غذائی اجناس اور مصنوعات کے اسٹالز شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آرگینگ مارکیٹ میں بچوں اور فیملیز کیلئے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جسکی وجہ سے یہ مارکیٹ تفریح اور صحت دونوں کا حسین امتزاج ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ مختلف سٹالز پر تازہ پھل اور سبزیاں، ہوم میڈ بیکری آئٹمز، دستکاروں کی تیار کردہ لذیذ غذائیں اور اعلیٰ معیار کے پنیر سمیت دیگر قدرتی اجناس شامل ہیں اور شہریوں کی جانب سے ان قدرتی مصنوعات کو بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ مارکیٹ میں فیملیز کیلئے مفت داخلے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح ایم سی آئی کے زیر انتظام ہر ویک اینڈ پر شہریوں کیلئے اس آرگینگ مارکیٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آرگینگ کمیونٹی مارکیٹ ہر ویک اینڈ پر صبح 11:30 بجے تا شام 4:30 بجے تک فیملیز کیلئے اوپن رہتی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے مارکیٹ کے بہترین انتظامات اور شہریوں کی مارکیٹ میں بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مارکیٹ نہ صرف ایک خریداری کا مرکز ہے بلکہ کمیونٹی کے باہمی ربط کا بہترین پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ مارکیٹ ہمارے شہریوں کو انکے قریب ترین پارک میں صحت بخش مصنوعات تک رسائی فراہم کرنے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔اس موقع پرسابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری نے کہا کہ آرگینگ کمیونٹی مارکیٹ صحت بخش اور معیاری مصنوعات کی دستیابی کیلئے ایک بہترین اقدام ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے مارکیٹ کے انعقاد، پارک کے صحتمند ماحول، منظم لے آؤٹ اور ‘زیرو لٹرنگ پالیسی’ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

اس موقع پر سی او ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے شہریوں سے پارک کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پارکس کو مشترکہ کمیونٹی اسپیسز کے طور پر فروغ دینے کی ہماری کوشش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی ایسے اقدامات کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی صحت بخش مارکیٹس کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اسطرح کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید خبریں