جدہ۔10جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جدہ پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی رائل پروٹوکول اور جدہ میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ جدہ میں قیام کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ او آئی سی …
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے

مزید خبریں
جدہ۔10جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جدہ پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی رائل پروٹوکول اور جدہ میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
جدہ میں قیام کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے اور جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی نئی چانسری بلڈنگ کا افتتاح بھی کریں گے۔








